اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والی فلسطینی لڑکی کو بے گناہ ہونے پر 7 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا Palestinian Girl Released کر دیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کی لڑکی امل طاقتا Palestinian Girl Amal Taqatqa کو 7 برس قبل اسرائیلی فوج نے حماس کی معاونت سمیت دیگر سنگین جرائم کے الزام میں گرفتار کیا۔
اسرائیلی فوج نے مقدمہ درج کر کے امل طاقتا Amal Taqatqa کو جیل بھیجا اور اُسے قید کر کے رکھا مگر اب اُسے بے گناہ قرار دیتے ہوئے 7 سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔
غزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امل طاقتا فلسطین کی وہ واحد خاتون ہیں جنہوں نے اتنا طویل عرصہ جیل میں گزارا اور پھر بے گناہی پر رہائی حاصل کی۔ امل کی رہائی پر انہیں اہل خانہ جیل سے لینے کے لیے آئے اور انہیں گاڑی میں گھر منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھین:
اسرائیلی جیل سے فلسطینی کے فرار ہونے پر غزہ میں مٹھائی تقسیم
اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار
جیل کے باہر فلسطینیوں سڑک کے دونوں اطراف کھڑے رہے جنہوں نے امل کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور اُن کا ولولہ انگیز نعروں سے استقبال کیا اور خوشی میں آتشبازی بھی کی۔
اپنے حق میں باہر نکلنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے طاقتا نے کہا کہ وہ فلسطین کی حقِ خود ارادیت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھیں گی۔
یو این آئی