ETV Bharat / international

Palestinian Central Council: فلسطین کی مرکزی کونسل اسرائیل کے ساتھ تمام معاہدوں سے وابستگی ختم کرے گی - three-day PCC meetings held in the West Bank city of Ramallah

یہ اعلان مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں منعقدہ تین روزہ فلسطین کی مرکزی کونسل (Palestinian Central Council) اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔three-day PCC meetings held in the West Bank city of Ramallah

Palestinian Central Council t
Palestinian Central Council t
author img

By

Published : Feb 10, 2022, 1:44 PM IST

رام اللہ: فلسطین کی مرکزی کونسل (Palestinian Central Council) نے بدھ کے روز فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (Palestine Liberation Organization) کی اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں سے وابستگی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ اعلان مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں منعقدہ تین روزہ پی سی سی اجلاس کے اختتام پر کیا گیا۔three-day PCC meetings held in the West Bank city of Ramallah

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل کی جانب سے دستخط شدہ معاہدوں سے مسلسل انکار کے پیش نظر، پی سی سی نے پی ایل او اور فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل کے ساتھ کیے گئے تمام معاہدوں کی ذمہ داریوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔''

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی جواز کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی عوام کی اپنی سرزمین پر آزادی اور خودمختاری کے حصول میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "پی سی سی نے اسرائیل کی ریاست کو تسلیم کرنے کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا جب تک کہ وہ 1967 کی سرحدوں پر فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم نہیں کرتا، جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے، اور بستیوں کی تعمیر بند نہیں کر دی جاتی ہے"۔

اس فیصلے میں اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن کی مختلف شکلوں کو معطل کرنا اور اقتصادی امن کے منصوبوں اور اعتماد سازی کے اقدامات کو مسترد کرنا بھی شامل ہے جو اسرائیل نے ایک مستقل اور منصفانہ امن کے متبادل کے طور پر تجویز کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Israeli Forces kill Palestinians in West Bank: اسرائیل فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں تین فلسطینیوں کا قتل

حالیہ ہفتوں میں مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور فلسطینی املاک کے خلاف یہودی آباد کاروں کے تشدد کے ساتھ ساتھ اسرائیلی افواج اور آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

منگل کو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی ہلاک Palestinians illed by Israeli forces in West Bank ہو گئے۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ مارے جانے والے تین فلسطینی "مسلح دہشت گرد" ہیں، جب کہ فلسطینی فریق نے عالمی برادری international community پر زور دیا کہ وہ "خوفناک جرم کی مذمت" کرے اور ان ہلاکتوں کی تحقیقات کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.