عمانی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عمان کے 315 شہریوں سمیت تمام نئے کیسز کمیونٹی رابطہ کی وجہ سے ہیں۔ بیان کے مطابق ملک میں اب تک 2177 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 40 افراد کی موت ہوچکی ہے۔
وزارت نے لوگوں سے کورنٹائن اصولوں پر عمل کرنے اور عوامی مقامات پر نہ جانے کی اپیل کی ہے۔