ETV Bharat / international

دفاعی پروگرام میں جوہری اسلحے کی کوئی جگہ نہیں ہے: ایران

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوہری اسلحے خاص طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کی ملک کے دفاعی پروگرام میں کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ اس نظام کا حتمی فیصلہ ہے۔

nuclear weapons have no place in defence program says iran
دفاعی پروگرام میں جوہری اسلحے کی کوئی جگہ نہیں ہے: ایران
author img

By

Published : Feb 18, 2021, 10:01 PM IST

ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی نیا یا حال ہی میں کیا جانے والا فیصلہ نہیں ہے بلکہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور مرحوم آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی نے تقریباً 30 برس قبل ہی اس بات پر زور دیا تھا کہ ایران جوہری اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاہم اس کے بعد سے ہی ایران نے 'پرامن جوہری ٹیکنالوجی' تیار کرنے کا ارادہ کیا ہے کیونکہ عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی)کا رکن ہونے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے حفاظتی اقدامات کے معاہدے کا دستخط کنندہ ہونے کی حیثیت سے یہ اس کا حق ہے۔

nuclear weapons have no place in defence program says iran
ایرانی صدر حسن روحانی

یہ بھی پڑھیں:

کوہ پيما محمد علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی موت کی تصدیق

مصر: بس اور ٹرک میں ٹکر، چار سوڈانی ہلاک، 46 زخمی

ایرانی صدر نے اس امر کا بھی اعادہ کیا کہ تہران 6 عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین مربوط تعاون کے بعد سنہ 2015 میں طے پانے والے مشترکہ جامع پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے) میں کسی قسم کی تبدیلی کو قبول نہیں کرے گا اور نہ ہی اپنے قومی دفاعی پروگرام پر بات چیت کرے گا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ 'ایران نہ جوہری اسلحہ کا مالک ہونا چاہتا ہے اور نہ جوہری اسلحہ کا استعمال کرنا چاہتا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.