ترک خبر رساں ایجنسی انادولو نے اس سے قبل اطلاع دی تھی کہ طالبان نے Taliban on Turkey قطر اور ترکی کے ساتھ افغانستان میں پانچ بین الاقوامی ہوائی اڈوں کو چلانے کے منصوبے پر معاہدہ کیا ہے اور یہ کہ مشترکہ تکنیکی گروپ آنے والے دنوں میں ایک دوسرے سے ملاقات کریں گے۔
اس رپورٹ کے بعد طلوع نیوز ایجنسی نے طالبان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان امام الدین احمدی کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو طالبان کے ساتھ دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں کی ملاقات کے بعد بھی کوئی حتمی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Turkey, Qatar to Operate Kabul Airport: ترکی اور قطر کا کابل ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے طالبان سے معاہدہ
احمدی نے کہا کہ اس مسئلہ پر بات چیت جاری رہے گی۔
یو این آئی