ETV Bharat / international

دبئی میں آئندہ برس دیوالی تک نیا ہندو مندر کھل سکتا ہے - اجتماعی تقریبات کے لیے بینکٹ ہال کا استعمال کرسکیں گے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آئندہ برس یعنی سنہ 2022 میں اکتوبر میں دیوالی کے آس پاس نیا ہندو مندر کھولے جانے کا امکان ہے۔

new hindu temple to open in dubai by diwali next year
دبئی میں آئندہ برس دیوالی تک مندر کھلنے کا امکان
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 7:15 PM IST

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں آئندہ برس دیوالی تک نیا ہندو مندر کھلنے کی اطلاعات ہیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق، یہ مندر جو دبئی کے ميناء جبل علی میں واقع ہے، سندھی گورو دربار مندر کی توسیع ہے جو متحدہ عرب امارات کے قدیم ترین ہندو مندروں میں سے ایک ہے۔

new hindu temple to open in dubai by diwali next year
دبئی میں آئندہ برس دیوالی تک مندر کھلنے کا امکان

راجو شراف جو سندھی گورو دربار مندر کے ٹرسٹی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مندر کے فن تعمیر میں عرب ممالک سے متلعق ڈیکوریٹو چیزیں ہوں گی اور یہ 11 ہندو دیوتاؤں کا گھر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مندر ابھی زیر تعمیر ہے۔

خلیج ٹائمز کے حوالے سے راجو شراف نے کہا کہ 'ابھی تک مندر کے بیسمینٹ اور اس سے اوپری منزل کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ہم اسے دیوالی سنہ 2022 کے موقعے پر کھولنے کا منصوبہ طے کر رہے ہیں۔'

یہ بھی پڑھیں: لبنان: پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، 45 زخمی

راجو شراف نے مزید کہا کہ 'اس مندر کی بنیاد فروری سنہ 2020 میں رکھی گئی تھی'۔ ایک بار مکمل ہونے کے بعد اس علاقے میں کئی چرچ، سکھ گرو نانک دربار اور کئی ہندو مندر تعمیر ہوں گے۔

راجو نے کہا کہ 'ہم مقامی معیشت کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ہم اس کے پیچھے حکومت کے شکر گزار ہیں جس نے مذہب سے بالاتر ہوکر ہمیں بھر پور تعاون فراہم کیا'۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ زائرین ثقافتی تقریبات، مذہبی اجتماعات اور دیگر اجتماعی تقریبات کے لیے بینکٹ ہال کا استعمال کرسکیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.