بی جے پی رہنما نریندر مودی کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہو نے کو عالم اسلام کے ذرائع ابلاغ میں خاص اہمیت دی گئی۔
معروف خبررساں ادارہ 'عرب نیوز' سے وابستہ تلمیذ احمد لکھتے ہیں: 'بھارت 80 فیصد پیٹرولیم خلیجی ممالک سے حاصل کرتا ہے، اس کے ساتھ ہی بھارت کے انفرانسٹرکچر کی ترقی کے لیے خلیجی ممالک کو بڑی اہمیت حاصل ہے'۔
عرب نیوز کے مطابق'خلیجی مملک میں لاکھوں بھارتی کام کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مودی ان ممالک میں کافی توجہ دیتے ہیں، مودی نے اپنے پہلے مرحلے میں ان ممالک کا دورہ کیا تھا'۔
پاکستانی میڈیا نے بھی مودی کی جیت کو بڑی اہمیت دی ہے، تاہم وہاں کی میڈیامودی کے ساتھ بھوپال سے بی جے پی کی امیدوار پرگیہ سنگھ کی کامیابی کو بھی بڑی اہمیت دی ہے۔
پاکستان کےمشہور اخبار ڈان نے بھی مودی پر سخت تنقید کی ہے۔ ڈان اخبار نے اپنے ادارئے میں لکھا ہے کہ' دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہاں پر مذہبی منافرت کافی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ اس کا واضح اثر بھارت کی سیاست میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ انتخابات کے نتائج حیران کن ہیں۔ اس سے ثابت ہو رہا ہے کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کے ذریعے سے ووٹرز کا استحصال کیا جاسکتا ہے'۔
ایک دوسرا پاکستانی اخبار 'دی ایکسپریس ٹریبیون' کی ایک رپورٹ میں درج ہے کہ'بھارت میں پہلی بار مسلمانوں کے خلاف بم حملوں میں ملوث خاتون کو بھوپال سے جیت ملی ہے، یہ پہلی بار ہے کہ کوئی دہشگردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام کے باوجود اسے منتخب ہوکر وہ ایواں میں پہونچے گی'۔
گلف نیوز کے مطابق'مودی اپنے پہلے مرحلے سے زیادہ اہم قدم اٹھا سکتے ہیں'۔
قطر کے خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق' بی جے پی نے انتخابی مہم ایسے کیا جیسے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، بی جے کے انتخابی ایجنڈے میں ہندوتوا کو خصوصی جگی دی گئی، گذشتہ عرصے میں مسلمانوں پر کئے حملے کئے گیے ہیں'۔
الجزیرہ نے لکھا کہ 'زراعت کے پیشہ سے وابستہ افراد پر کی مالی حالت خستہ ہو نےکے باوجود بے جے پی کو حیرت انگیز طور سے اتنی بڑی جیت ملی ہے۔ بی جے پی کو نا صرف زیادہ ووٹ ملے ہیں بلکے ووٹ فیصد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اس بار کے انتخاب میں قومی سکیوریٹی اور پاکستان سے کشیدگی اہم موضوعات میں سے تھے'۔