رپورٹ کے مطابق 'زمین سے ہوا میں مار کرنے والے دو ٹام ایم- 1 میزائل سے بوئنگ 737-800 طیارہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ تہران کے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 8 جنوری کو پرواز کے بعد طیارہ کا 8،100 فٹ کی بلندی پر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ رابطہ ختم ہو گیا تھا جس کے بعد وہ ایک عوامی پارک کے پاس گر کر تباہ ہوگیا۔'
قابل ذکر ہے کہ 'ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے ایران نے غلطی سے یوکرین ایئر لائنز کے طیارہ کو نشانہ بنا دیا تھا جس میں یوکرین، افغانستان، کینیڈا، جرمنی، ایران، سویڈن اور برطانیہ کے شہری سوار تھے۔'
اس حادثے میں موجود تمام لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔