لبنان اور عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات Lebanon and Arab countries Relations کی منسوخی کا باعث بننے والے لبنانی وزیر اطلاعات جارج قرداحی مستعفی Lebanese Information Minister Resigns ہوگئے۔
ایک بیان میں جارج قرداحی نے کہا کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہیں تاہم لبنانی شہریوں اور لبنان کے مفاد کی خاطر عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
خیال رہے جارج قرداحی کی جانب سے یمن میں سعودی کارروائی کو جارحیت قرار دینے پر سعودی عرب سمیت چار عرب ممالک نے لبنان سے اپنے سفارتی تعلقات توڑ دیئے تھے۔ اس بحران نے لبنان کو درپیش بے پناہ معاشی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے، جو پہلے ہی مالی بحران میں پھنسا ہوا ہے۔
لبنانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے پر امید ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے لبنانی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
خیال رہے لبنان گزشتہ کچھ عرصہ سے مالی بحران سمیت گھریلو سطح پر گونا گوں مسائل سے دوچار ہے اور اس کی کوشش ہے کہ کم سے کم عرب ممالک سے رشتے بہتر رہے جس سے ان کے مسائل میں کچھ بہتری آئے۔