مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں امریکی خفیہ رپورٹ کے حوالے متحدہ عرب امارات، بحرین اور کویت نے سعودی عرب کے موقف کی حمایت کی ہے۔ اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو منفی اور غلط قرار دے کر رد کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ سعودی عرب کی اعلیٰ شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جو جمال خاشقجی کےقتل پر منتج ہوا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق صحافی جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی عرب کے قونصل خانہ میں قتل کردیا گیا تھا۔