ETV Bharat / international

وزیراعلی کیرالہ کی جانب سے وزیراعظم بحرین کی وفات پر اظہار تعزیت - وزیراعظم بحرین

پنارائی وجین نے بحرین میں مقیم ملیالیوں سمیت بھارتی برادری کی جانب سے بحرین کے وزیر اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

Kerala CM Condoles Demise Of Bahrain PM Khalifa Bin Salman Al Khalifa
وزیراعلی کیرالہ کی جانب سے وزیراعظم بحرین کی وفات پر اظہار تعزیت
author img

By

Published : Nov 12, 2020, 8:15 AM IST

کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے بحرین کے وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

پنارائی وجین نے بحرین میں مقیم ملیالیوں سمیت بھارتی برادری کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعلی وجین نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا 'وزیراعظم خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے آدھی صدی تک بحرین کی قیادت کی اور وہ بھارت کے بہت قریب رہنما تھے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'سنہ 2017 میں مجھے بحرین میں ان سے ملنے کا موقع ملا۔ انہوں نے تعلیم، سیاحت، آیور وید اور صحت کے شعبوں میں کیرالہ کے ساتھ مزید تعاون میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا'۔

بحرین کے سرکاری میڈیا نے گیارہ نومبر 2020 کو اطلاع دی ہے کہ بحرین میں سب سے طویل عرصے تک اپنی خدمات انجام دینے والے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کی 84 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

بحرین کی ایک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ 'ملک بھر میں ان کی وفات کے بعد نے سرکاری طور پر سوگ منایا گیا۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے میو کلینک اسپتال میں ان کا علاج کے دوران انتقال ہوگیا'۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی بدھ کے روز تعزیت کی تھی۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'بحرین کے بادشاہ کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ کے انتقال پر میری دلی تعزیت! میں غمزدہ بحرین کے عوام میں شریک ہوں'۔

Kerala CM Condoles Demise Of Bahrain PM Khalifa Bin Salman Al Khalifa
بہ شکریہ ٹوئٹر

بحرین کے شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ہفتہ بھر سرکاری طور پر سوگ کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ دنیا کے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزرائے اعظم میں سے ایک تھے۔

شیخ خلیفہ بن سلمان بحرین کے طویل ترین دورانیے تک وزیر اعظم رہے۔ وہ 1970 میں بحرین کے وزیر اعظم بنے تھے اور اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.