ETV Bharat / international

اردن: شاہ عبدﷲ اور سوتیلے بھائی حمزہ بن حسین میں مصالحت

شاہی محل کے مطابق شہزادہ حمزہ نے شاہ عبدﷲ اور ملک سے وفاداری سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دئے۔

author img

By

Published : Apr 6, 2021, 9:33 AM IST

Jordan
Jordan

اردن کے شاہ عبدﷲ دوم اور ان کے سوتیلے بھائی کے درمیان مصالحت ہوگئی ہے۔

شاہی محل کے مطابق شہزادہ حمزہ نے شاہ عبدﷲ اور ملک سے وفاداری سے متعلق دستاویز پر دستخط کر دئے۔

شاہ اردن کے خلاف بیان دینے پر سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین کو نظربند کردیا گیا تھا۔

خیال رہے گزشتہ دنوں ولی عہد شہزادہ حمزہ بن حسین نے بغاوت کی کوشش کی تھی جس میں وہ ناکام ہوگئے تھے، بعد میں انہیں اور ان کے ساتھیوں کو فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔ اب شاہ عبداللہ کی جانب سے مصالحت کی کوششیں شروع کی گئی ہیں جس کے تحت شہزادہ حمزہ نے دستاویز پر دستخط کئے ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.