شاہ عبداللہ دوم، ملکہ رانیہ، شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد اور سینیئر عہدیداروں نے ایک تقریب میں شرکت کی جس میں اردن کی صد سالہ تاریخ کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ماضی سے لے کر آج تک مختلف سنگ میل کو اجاگر کیا۔
عبد اللہ نے 140 نمایاں شخصیات کی قوم کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ستائش کی۔
مزید پڑھیں:
حماس۔ اسرائیل جنگ بندی کی حمایت میں امریکی وزیر خارجہ مشرق وسطیٰ کے دورے پر
محل سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تقریب میں اردن کے ہاشمی خاندان کی نگرانی کے ذریعے یروشلم اور اس کے اسلامی اور عیسائی مقدس مقامات کے ساتھ قریبی رابطے پر بھی زور دیا گیا۔