وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے منگل کے روز اپنے قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کے دوران علاقائی امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ قطر میں محمد بن عبدالرحمن کئی وزارت کی ذمہ داری سبھال رہے ہیں۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ "آج دوحہ میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مالیات شیخ محمد بن عبد الرحمن بن جاسم الثانی سے مل کر خوشی ہوئی۔ کووڈ کی دوسری لہر کے دوران قطر کی یکجہتی کی تعریف کی۔ ہمارے دوطرفہ تعاون اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔''
گذشتہ ہفتے جے شنکر نے بدھ کے روز کویت جاتے ہوئے دوحہ میں ایک اسٹاپ اوور کے دوران قطر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد بن احمد المسید سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "قطری این ایس اے محمد بن احمد المسید سے مل کر خوشی ہوئی۔ خطے اور اس کے باہر کی ترقی میں ان کے کام کی تعریف کی۔ کووڈ کے خلاف بھارت کی لڑائی میں حمایت اور یکجہتی کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔"