ETV Bharat / international

Jerusalem Incident: اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں فلسطینی شخص کو گولی مار دی - Tensions in Jerusalem

یروشلم کے پرانے شہر کے بالکل باہر دمشق گیٹ کے قریب ہفتے کے روز ایک یہودی شخص کو چاقو مار کر زخمی کرنے والے فلسطینی شخص Palestinian assailant کو اسرائیلی پولیس نے گولی مار کر ہلاک Israeli police shot dead Palestinian کردیا۔

Israeli police shot dead Palestinian assailant after Jerusalem incident
اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں فلسطینی شخص کو گولی مار دی
author img

By

Published : Dec 5, 2021, 8:32 PM IST

اسرائیلی پولیس کے ایک بیان کے مطابق، ہفتے کے روز یروشلم حادثے Jerusalem Incident میں ایک اسرائیلی شخص چاقو کے حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔

اسرائیلی پولیس نے یروشلم میں فلسطینی شخص کو گولی مار دی

فلسطینی حملہ آور Palestinian Attacker کو اسرائیلی سرحدی پولیس نے موقع واردات پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا، اس سے پہلے کہ وہ چاقو مارنے کی کوشش کرتا، اسرائیلی پولیس نے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔

غزہ کی پٹی پر حکمرانی کرنے والے عسکریت پسند اسلامی گروپ 'حماس' نے یروشلم حادثے Hamas on Jerusalem Incident پر کہا کہ 'نوجوان ایک حملہ آور تھا اور اس نے حملے کو بہادری کے طور پر سراہا، لیکن اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی بارڈر پولیس اہلکار ایک فلسطینی شخص کو گولی مار رہا ہے جو زمین پر پڑا تھا۔

وہیں حملے کے مقام کے قریب عربوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان ہنگامہ آرائی بھی ہوئی ہے، جس کے سبب بدامنی شہر کے دیگر حصوں میں پھیل گئی، جس میں ایک قریبی مقدس مقام بھی شامل ہے جو یہودیوں اور مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔

حالیہ ہفتوں میں یروشلم میں کشیدگی Tensions in Jerusalem میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیلی فورسز اور محلوں میں رہنے والے عرب باشندوں کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ گزشتہ ماہ اسی علاقے میں ایک اسرائیلی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

دمشق گیٹ گزشتہ موسم بَہار میں مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان مظاہروں اور جھڑپوں کا مرکز تھا۔

یروشلم کے مقدس مقامات، جو یہودیوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے مقدس ہیں، اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان مسلسل کشیدگی کی وجہ ہیں۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوران اردن سے مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اس کو اپنے ساتھ الحاق کر لیا تھا۔

بین الاقوامی برادری کی اکثریت یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتی اور اس کا خیال ہے کہ شہر کا حل دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔

فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی آزاد ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں، جب کہ اسرائیلی پورے شہر کو اپنے ابدی دارالحکومت کے طور پر دیکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.