ETV Bharat / international

Israeli police beat AP Photographer: یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے اے پی فوٹوگرافر کو زدوکوب کیا - اسرائیلی پولیس نے اے پی فوٹوگرافر کو زدوکوب کیا

شیخ جراح کے محلے میں فلسطینی باشندوں کی بے دخلی کے مقدمات کے خلاف مظاہرین احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران ایک اسرائیلی پولیس افسر نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر محمود الیان کو زمین پر گرا کر زدکوب Israeli police beat AP Photographer بھی کیا۔

Israeli police beat AP photographer in Jerusalem
یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے اے پی فوٹوگرافر کو زدوکوب کیا
author img

By

Published : Dec 17, 2021, 10:32 PM IST

ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے حاصل کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی پولیس افسر ایسوسی ایٹڈ پریس کے فوٹوگرافر محمود الیان کو زمین پر گرا کر زدکوب Israeli police beat AP Photographer کر رہا ہے۔

یروشلم میں اسرائیلی پولیس نے اے پی فوٹوگرافر کو زدوکوب کیا

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے جمعہ کو مظاہرین کے ساتھ جھڑپوں کے دوران اسٹن گرینیڈ فائر کیے اس کے بعد ایک پولیس افسر نے الیان کو بار بار مکے مار کر زمین پر گرا دیا۔

الیان کو بعد میں آنکھ میں زخم آنے کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا۔

مظاہرین شیخ جراح کے محلے میں فلسطینی باشندوں کی بے دخلی کے مقدمات کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

مظاہرین ابتداء میں اسرائیلی پولیس کے ساتھ جھڑپوں سے قبل اس ہفتے کے شروع میں آباد کاروں کی طرف سے باڑ لگائے گئے علاقے کے باہر احتجاجی دھرنے میں حصہ لے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجیوں نے پولیس اہلکاروں پر کرسیاں پھینکنے والے مظاہرین کے جواب میں کارروائی کی جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

شیخ جراح ایک عدالتی معاملے پر فلسطینی مظاہرین اور پولیس کے درمیان اکثر مظاہروں اور جھڑپوں کا مرکز رہا ہے جس میں سخت گیر اسرائیلی آباد کاروں کا ایک گروپ متعدد فلسطینی خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.