گزشتہ ہفتے حماس کی مخالفت اور رد عمل کے پیشِ نظر نیتن یاہو حکومت نے اپنی ریلی ملتوی کروا دی تھی۔ غیر قانونی اسرائیلی بستیوں کے حق میں ریلیوں کے سبب پہلے بھی حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسرائیلی حملوں میں 260 فلسطینی جاں بحق ہوئے تھے جب کہ 13 اسرائیلی بھی مارے گئے تھے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں عمارتیں بھی منہدم کردی گئی تھیں۔
یو این آئی