ETV Bharat / international

اسرائیلی فورسزنے فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا - صہیونی فوجی آئے دن اس طرح نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑتے رہتے ہیں

اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

israeli forces shoot dead palestinian teen in occupied west bank
اسرائیلی فورسیز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 4:38 PM IST

ویسٹ بینک کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج نے سترہ سالہ فلسطینی نوجوان عطااللہ ریان کو ایک فوجی چوکی کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

اسرائیلی فورسیز کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان ہلاک

اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق سترہ سالہ عطااللہ ریان نے ایریل بستی جنکشن پر تعینات اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی چوکی پر موجود فوجیوں نے ایک حملہ آور کو دیکھا جس نے دو (اسرائیلی) فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

israeli forces shoot dead palestinian teen in occupied west bank
اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان آئے دن جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں

اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور نے متعدد بار ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران ان کے کمانڈر نے اسے گولی مار دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کسانوں کی حمایت میں نیو یارک اور واشنگٹن میں احتجاج

اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی وزارت صحت نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ قابض فورسیز نے ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

فلسطین اور اسرائیل میں انسانی حقوق کے گروپوں نے اسرائیلی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مشتبہ حملہ آوروں کو ہلاک کیا گیا ہے جنھیں آسانی سے گرفتار کیا جاسکتا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے سنہ 1967 کی چھ روزہ جنگ کے بعد سے غربِ اردن پر قبضہ کر رکھا ہے۔ علاقے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.