ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج کا جنین پر حملہ، فلسطینی سکیورٹی کے دو افسران ہلاک - Israeli forces kill Palestinian

فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔ بیان میں ایوان صدر نے ایسی کارروائیوں کے مضمرات سے خبردار کیا ہے۔

alestinian officers
alestinian officers
author img

By

Published : Jun 10, 2021, 8:17 PM IST

اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح غرب اردن کے شہر جنین پر دھاوا بول دیا۔ جس کے بعد فلسطینی سکیورٹی فورسز اور صہیونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ فائرنگ کے تبادلے میں فلسطینی سکیورٹی کے دو اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کا جنین پر حملہ، فلسطینی سکیورٹی کے دو افسران ہلاک

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اس جھڑپ میں فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی ہلاک ہو گیا۔

فلسطینی انٹیلی جنس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی شناخت کیپٹن تیسیر عبسہ اور لیفٹیننٹ ادھم علیوی کے نام سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں اہلکار اسرائیلی اسپیشل فورسز کے جنین شہر پر دھاوے کے بعد ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔

فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیل کی جانب سے طاقت کے بے جا استعمال کی مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک پیش رفت قرار دیا ہے۔ بیان میں ایوان صدر نے ایسی کارروائیوں کے مضمرات سے خبردار کیا ہے۔

ایوان صدر کے سرکاری ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی طرف سے فسلطینی عوام کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزی، قاتلانہ حملے اور دیگر ظالمانہ کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں جن سے کشیدگی میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے اسرائیل کو حالیہ کشیدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب اقدامات کرے۔

اسرائیلی فوج نے اس واقعہ پر تادم تحریر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل غرب اردن کے مسلح فلسطینی گروپوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں کرتا رہتا ہے لیکن بہت کم ایسا ہوا ہے کہ صہیونی فوجی فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام سکیورٹی فورسز سے براہ راست بھڑے ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.