ETV Bharat / international

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بم باری کی - اسرائیل ڈیفنس فورسز

اسرائیلی فوج نے ہفتہ کی صبح متنازعہ غزہ پٹی میں ’اسلامک حماس موومنٹ‘ کی دو چوکیوں کو نشانہ بناکر بم باری کی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر بم باری کی

author img

By

Published : Aug 22, 2020, 8:52 PM IST

حماس سیکوریٹی ذرائع کے مطابق دونوں چوکیاں اسلامک موومنٹ کی فوجی یونٹ القسام بریگیڈ سے وابستہ تھیں۔ توپ خانہ کے بموں سے جنوبی شہر رفاہ اور خان یونس میں واقع دونوں چوکیاں تباہ ہوگئیں۔ اس حملہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل میں پہلے ہوئے راکٹ حملے کے جواب میں حماس تنظیم سے وابستہ اہداف پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے ذریعہ جاری ایک بیان کے مطابق فوج نے حماس کی ’فوجی چوکیوں‘ کے خلاف توپ خانہ کا استعمال کیا۔

حالیہ دنوں اسرائیل اور حماس نے ایک دوسرے پر متعدد خطرناک حملے کیے جس سے دونوں کے درمیان تناؤ عروج پر پہنچ چکا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دونوں کے مابین کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اگلے ہفتے قطر کا ایک ثالث اس علاقہ میں آ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.