اسرائیل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے شدید بحران کا سامنا کررہے بھارت کو طبی امداد فراہم کرے گا۔
منگل کو اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس کے بارے میں یہ اطلاع دی۔
اسرائیل کے وزیر خارجہ گبی اشکنازی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ "بھارت کے لئے ہنگامی امداد کی فراہمی مشکل وقت میں دونوں ممالک کے مابین گہری دوستی کا اظہار ہے۔"
وزارت کے مطابق اسرائیل سے بھارت کو بڑے پیمانے پر اور انفرادی آکسیجن جنریٹرز، ریسپریٹر، دوائیں اور دیگر طبی سامان کی فراہمی منگل سے شروع ہوگی۔
بھارت میں کورونا کے معاملے میں تیزی سے اضافے اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی کے پیش نظر اب تک بہت سے ممالک جیسے امریکہ، روس، برطانیہ، جرمنی نے کورونا بحران پر بھارت کی مدد کے لئے مختلف اقسام کی مدد ارسال کی ہیں۔
(یو این آئی)