ETV Bharat / international

اسرائیل: کورونا وائرس کے پیش نظر فضائی سروس معطل - اس وقت اسرائیل میں تیسرا لاک ڈاؤن جاری ہے

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے غیر ضروری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے اور ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

israel suspends international flights due to covid 19
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو
author img

By

Published : Jan 25, 2021, 4:24 PM IST

اسرائیل میں کورونا وائرس مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے جس کی وجہ سے وہاں پر کورونا کے مریضوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کے پیش نظر فضائی سروس معطل

اسی کے پیش نظر اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے ملک میں کورونا وبا کو روکنے کے لیے ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سے کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اس کی روک تھام کے سلسلے میں کیے جانے والے دیگر اقدامات میں ویکسین کی فراہمی اور فضائی سروس کی ایک ہفتے کے لیے معطلی شامل ہے۔ اسرائیلی حکومت کم عمر افراد کو ویکسین لگانے کی مہم شروع کر رہی ہے۔

israel suspends international flights due to covid 19
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو

اسرائیل میں 90 لاکھ کی آبادی میں 25 لاکھ آبادی کو ویکسین فراہم کیے جانے کے باوجود حالیہ ایام میں کورونا کی وبا میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ جنوری میں سامنے آنے والے کورونا کیسز کی ایک بڑی وجہ اسرائیل میں سماجی دوری پرعمل درآمد نہ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مدینہ منورہ سب سے زیادہ صحت افزا شہر

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے ایک ہفتے کے لیے غیر ضروری کاروباری سرگرمیاں بند کرنے اور ایک ہفتے کے لیے بین الاقوامی فضائی سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل کی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے آغاز سے لیکر اب تک اس وائرس سے پانچ لاکھ 95 ہزار افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور چار ہزار تین سو 61 افراد کی اس وائرس سے اموات ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کورونا ٹیکہ کاری کے باوجود بھی کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی دیکھی گئی ہے اور اس وقت اسرائیل میں تیسرا لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.