ETV Bharat / international

اسرائیل: کرسمس کے موقع پر کورونا سے متعلق پابندیاں عائد

بیرونی 100 افراد اور اندرونی 10 سے زیادہ لوگوں کو کسی پروگرام میں شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی۔

author img

By

Published : Dec 24, 2020, 10:28 AM IST

Israel
Israel

اسرائیل میں کورونا وائرس کے لئے تشکیل شدہ خصوصی حکومتی کمیشن نے کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کرسمس کے موقع پر دعائیہ مجالس میں لوگوں کی تعداد محدود کردی ہے۔

یہ معلومات اسرائیل کی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت صحت نے کہا کہ ’’آج رات کورونا وائرس سے متعلق وزارتی کمیشن نے کرسمس کی تعطیلات کے لئے خصوصی شرائط کی منظوری دی جو 24 دسمبر کو پانچ بجے تا 25 دسمبر آٹھ بجے تک، 6 جنوری پانچ بجے سے 7 جنوری آٹھ بجے تک اور 18 جنوری کو پانچ بجے سے 19 جنوری آٹھ بجے تک نافذ رہے گی۔

وزارت نے بتایا کہ ان دنوں بیرونی 100 افراد اور اندرونی 10 سے زیادہ لوگوں کو کسی پروگرام میں شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح ہو کہ اسرائیل میں سیاسی بحران پیدا ہو چکا ہے اور گزشتہ دو سالوں کے درمیان ملک میں چوتھی بار عام انتخابات ہونے والے ہیں۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسیٹ کے اسپیکر یریو لیون نے کہا ہے کہ ملک میں پارلیمانی انتخابات آئندہ برس 23 مارچ کو ہوں گے۔

دو برس کے اندر اسرائیل میں چوتھی مرتبہ انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ادھر وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو عوام کے غصے کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے لیے نیتن یاہو کی پالیسی اور عدلیہ میں ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں سب زیادہ عرصے تک اقتدار میں رہنے والے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔ اس بار انہیں دائیں بازو کے ایک نئے حریف جدعون ساعر کا سامنا ہے۔ وہ لیکوڈ پارٹی سے منحرف ہونے والی شخصیت ہیں جس کے سربراہ نیتن یاہو ہیں۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری سروے کے مطابق ساعر کی عوامی مقبولیت نتین یاہو کے جیسی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل، 23 مارچ کو پارلیمانی انتخابات

نیتن یاہو اور بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کے سربراہ بینی گینٹز نے رواں برس مئی میں متحدہ حکومت تشکیل دی تھی۔ اس سے قبل اپریل سنہ 2019 کے بعد سے ملک میں تین انتخابات غیر فیصلہ کن ثابت ہوئے تھے۔ بینی گینٹز اس وقت اسرائیلی وزیر دفاع بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.