ETV Bharat / international

'اسرائیل کو آج موڈرنا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملنے کی امید'

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا کہ موڈرنا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسرائیل پہنچنے کی امید ہے۔

israel hopes to receive first shipment of modern corona vaccine today
'اسرائیل کوآج موڈرنا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ملنے کی امید'
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 2:17 PM IST

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے کہا ہے کہ آج ملک کو امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کورونا وائرس ویکسین کی پہلی کھیپ مل جائے گی۔

مسٹر نتن یاہو نے کہا کہ ’میں نے کئی روز قبل موڈرنا کے سی ای او اسٹیفن بینسل سے بات کی تھی اور موڈرنا ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسرائیل پہنچنے والی ہے‘۔

موڈرنا کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ آج اسرائیل پہنچنے کی امید ہے

موڈرنا ویکسین کو امریکہ، کینیڈا اور حال ہی میں یورپی یونین میں استعمال کرنے کے لہے منظور دی گئی ہے۔

وہیں، امریکی بایوٹیک کمپنی موڈرنا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزارت صحت نے کمپنی کی ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے اور وہ رواں ماہ اسرائیل کی طرف سے حاصل کردہ 60 لاکھ خوراک کی فراہمی شروع کرے گا۔

israel hopes to receive first shipment of modern corona vaccine today
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو

ویکسینیشن مہم کے باوجود حالیہ دنوں میں اسرائیل میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے مسلح حامیوں کی ہنگامہ آرائی، واشنگٹن ڈی سی میں 15 دنوں تک کرفیو نافذ

فی الحال، اسرائیل میں 60 ہزار سے زیادہ فعال کیسز ہیں، جن میں سیکڑوں افراد سنگین حالت میں ہیں۔

اسرائیل میں وبائی امراض کے آغاز کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر 450،000 سے زیادہ کیسز اور 3،512 اموات کی اطلاع دی ہے۔

وہیں، اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے آج سے اسرائیل میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسرائیل پہلے ہی اپنی آبادی کا 10 فیصد سے زیادہ ٹیکے لگا چکا ہے، جس میں بنیادی طور پر عمر رسیدہ افراد اور صحت کارکنان شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.