ETV Bharat / international

اسرائیل نے غزہ سے داغے گئے ایک اور راکٹ کو ناکام بنا دیا: آئی ڈی ایف

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی علی الصبح ٹوئٹر پر اطلاع دی کہ 'غزہ سے دہشت گردوں نے آج رات دوسری بار اسرائیلی شہریوں پر راکٹ داغے لیکن آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے راکٹ کو مار گرایا اور شہریوں کو محفوظ بنایا۔'

israel defused another rocket fired from gaza says idf
اسرائیل نے غزہ سے داغے گئے ایک اور راکٹ کو ناکام بنا دیا : آئی ڈی ایف
author img

By

Published : Sep 13, 2021, 9:42 AM IST

اسرائیلی فوج نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں غزہ پٹی سے داغے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو ناکام بنا دیا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی علی الصبح ٹوئٹر پر کہا ’’غزہ سے عسکریت پسندوں نے آج رات دوسری بار اسرائیلی شہریوں پر راکٹ داغے۔ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے راکٹ کو مار گرایا اور شہریوں کو محفوظ بنایا‘‘۔

کچھ منٹ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا تھا کہ جنوبی اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بند ہو گئے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔

اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فوج نے سنیچر کو غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملے کیے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ویسٹ بینک میں سینکڑوں فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

غزہ سے جمعہ کی دیر رات اسرائیل پر ایک راکٹ داغا گیا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کی صبح کہا کہ اس نے راکٹ حملے کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.