ETV Bharat / international

چار مفرور فلسطینی قیدی گرفتار - ای ٹی وی بھارت اردو

اسرائیلی جیل سے پیر کے روز سرنگ کے سہارے چھ فلسطینی قیدی فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد اسرائیلی افواج نے شمالی اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی کارروائی شروع کی تھی۔

Israel arrests 4 Palestinians who escaped prison

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 5:42 PM IST

اسرائیلی پولیس نے ہفتے کے روز کہا کہ انہوں نے چھ فلسطینیوں میں سے چار کو گرفتار کرلیا ہے جو اس ہفتے اسرائیل کی محفوظ ترین جیل سے فرار ہوگئے تھے۔ اس میں ایک مشہور عسکریت پسند رہنما بھی شامل تھے۔

چار مفرور فلسطینی قیدی گرفتار

ان گرفتاریوں نے اسرائیل کو ایک شرمناک معاملے کو بند کرنے کا موقع دیا ہے، جس نے جیل کے نظام میں گہری خامیوں کو بے نقاب کیا اور مفرور فلسطینی قیدیوں کو ہیرو بنادیا۔

جمعہ کی شام غزہ کی پٹی میں فلسطینی عسکریت پسندوں نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل کو نشانہ بناتے ہوئے راکٹ داغے، جس کے جواب میں اسرائیل نے فضائی حملے کئے۔

اسرائلی پولیس نے شمالی اسرائیل سے چاروں مفرور افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مختلف مقامات سے دو دو مفرور افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

سنیچر کی صبح پولیس نے بتایا کہ انہوں نے زکریا زبیدی سمیت دو افراد کو عرب ٹاؤن کے ام الغنم سے گرفتار کیا ہے۔

زبیدی 2000 کی دہائی کے اوائل سے فلسطینی عسکریت پسند رہنما رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں زبیدی کو دکھایا گیا ہے، جنہیں ہتھکڑی لگائی گئی ہے اور سر پر سفید بینڈ بندھا ہوا ہے، اس دوران دو پولیس افسران بھی ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار

اسرائیلی جیل سے فلسطینی کے فرار ہونے پر غزہ میں مٹھائی تقسیم

ایک بیان میں پولیس نے کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز، بشمول فوج، مفروروں کو پکڑنے کے لیے "چوبیس گھنٹے" کام کر رہی ہیں۔

اسرائیلی جیل سے پیر کے روز سرنگ کے سہارے چھ فلسطینی قیدی فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد اسرائیلی افواج نے شمالی اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کی کارروائی شروع کی تھی جبکہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی باشندوں میں مٹھائیاں تقسیم کر اپنی خوشی کا اظہار کیا جارہا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.