ETV Bharat / international

اسرائیل: کورونا کے 4764 نئے کیسز، کل تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے متجاوز

اسرائیل میں ایک دن میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے ریکارڈ 4764 نئے کیسز درج ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 160،368 ہوگئی ہے۔

اسرائیل: کورونا کے 4764 نئے کیسز، کل تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے متجاوز
اسرائیل: کورونا کے 4764 نئے کیسز، کل تعداد ایک لاکھ 60 ہزار سے متجاوز
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 11:57 AM IST

اسرائیل کی وزارت صحت نے پیر کے روز کہا کہ اس سے قبل ملک میں 10 ستمبر کو ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز کی اطلاع ملی تھی۔ اس دن ملک میں کووڈ 19 کے 4429 کیسز درج کئے گئے تھے۔

اسی دوران اتوار کے روز ملک میں اس مہلک وائرس کی وجہ سے 17 افراد کی موت ہوگئی ، جس کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1136 ہوگئی۔ اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں اس مہلک وائرس میں مبتلا 1102 مریض داخل ہیں ، جن میں سے 524 کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ اس وبا سے مزید 3572 افراد شفایاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک ملک میں 118570 افراد اس وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 40647 فعال کیسز موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.