عراقی کاؤنٹر ٹیررازم سروس (سی ٹی ایس) نے صوبہ نینوا میں ایک کارروائی کے دوران شدت پسند تنظیم 'داعش' کے 42 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے، اس کی تصدیق فوج نے کی ہے۔
انٹلیجنس اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے عراقی فورسز نے عراقی اور بین الاقوامی اتحادی طیاروں کی مدد سے صوبائی دارالحکومت اور داعش کے سابقہ مضبوط صوبہ موصل کے جنوب میں عین الجہاس کے علاقے میں دھاوا بول دیا۔
عراقی فورسز کے کمانڈر ان چیف کے ترجمان یحییٰ رسول نے ایک بیان میں کہا کہ عراقی فورسز اور داعش کے دہشت گردوں کے درمیان مسلسل دو دن سے پُرتشدد جھڑپیں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں اغوا شدہ طلبا کی بازیابی کے لیے کوششیں تیز
انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے شدت پسند تنظیم 'داعش' کو سرنگوں اور ان کے ٹھکانوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا، جس سے سی ٹی ایس کے دستوں نے دستی بموں سے بھی ان کے ٹھکانوں پر حملہ کردیا۔
یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب شدت پسند تنظیم 'داعش' نے سابقہ داعش زیر کنٹرول سنی صوبوں میں سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر اپنے حملے تیز کر دیے تھے، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
عراق میں شدت پسند تنظیم 'داعش' کا خطرہ آج بھی برقرار ہے۔ حالانکہ سنہ 2017 میں اس بات کا دعوی کیا گیا تھا کہ ملک سے داعش کا خاتمہ ہو چکا ہے۔