ETV Bharat / international

ایران نے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:09 PM IST

ایران میں تھرمل پاور پلانٹس ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ محسن نے مطابق ایران اپنے بجلی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی کوشش میں تباس کے علاقے میں مقامی ماہرین کی مدد سے ملک کا پہلا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

Iran plans to generate electricity from coal
ایران نے کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ بنایا

ایران گیس کی سپلائی میں کٹوتی کے درمیان اپنے بجلی کے ذرائع کو متنوع بنانے کی کوشش میں کوئلے سے چلنے والا اپنا پہلا پاور پلانٹ بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ایران میں تھرمل پاور پلانٹس ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ محسن نے یہ اطلاع دی۔

پریس ٹی وی براڈکاسٹر نے محسن کے حوالے سے بتایا کہ "حالیہ برسوں میں سردیوں کے موسم میں تھرمل پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی کی ضرورت نے بجلی پیدا کرنے کے لیے دیگر دستیاب توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔

اسی لیے ہم اپنے پاس موجود قدرتی وسائل کو توانائی پیدا کرنے کے لیے استعمال کرنے جا رہے ہیں اور اسی طرح ہم تباس کے علاقے میں مقامی ماہرین کی مدد سے ملک کا پہلا کوئلے سے چلنے والا پاور پلانٹ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے میں 325 میگاواٹ کے دو یونٹس کی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جو مارچ 2024 تک جلد از جلد شروع ہو جائیں گے۔ اس منصوبے سے تقریباً 6000 ملازمتیں پیدا ہوں گی، جس سے خطے کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران 90 فیصد تک یورینیم کی افزودگی کرسکتا ہے: روحانی

ایران میں تھرمل پاور پلانٹس ہولڈنگ کمپنی کے سربراہ محسن نے بتایاکہ تہران کو کوئلے سے چلنے والے اس پلانٹ میں بجلی کی پیداوار کو 5,000 میگاواٹ تک بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی توانائی کے انتظام کی پالیسی پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔

نشریاتی ادارے نے سابق وزیر توانائی رضا اردکیان کے حوالے سے بتایا کہ ایران کی بجلی کی پیداوار 60,000 میگاواٹ ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.