ETV Bharat / international

Iran Fired Rockets at Erbil: اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اربیل پر راکٹ داغے

اسرائیل نے فروری میں خفیہ طور پر ایک ایرانی ڈرون فیکٹری پر حملہ Attack on Iranian drone factory کیا تھا جس کے جواب میں ایران نے اتوار کو عراقی شہر اربیل پر حملہ کیا۔ Iran Fired Rockets at Erbil

اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران نے اربیل پر راکٹ داغے

author img

By

Published : Mar 17, 2022, 2:31 PM IST

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ملک کی ڈرون فیکٹری پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں عراقی شہر اربیل پر حملہ کیا۔Iran Fired Rockets at Erbil

جمعرات کو میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل نے فروری میں خفیہ طور پر ایک ایرانی ڈرون فیکٹری پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں ایران نے اتوار کو عراقی شہر اربیل پر حملہ کیا۔

ایران نے اربیل میں امریکی قونصل خانے اور کردستان 24 ٹی وی اسٹیشن کے قریب اتوار کو علی الصبح 12 راکٹ فائر کیے۔ اس حملے کی ذمہ داری ایرانی مسلح افواج کی ایک شاخ اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی ) نے قبول کی تھی۔ میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران نے اسرائیلی فورسز اور موساد کے دو تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔

’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق چھ اسرائیلی خودکش کواڈ کاپٹر ڈرونز نے 12 فروری کو کرمان شاہ شہر کے قریب ایک ایرانی ملٹری پلانٹ پر حملہ کیا جس میں مبینہ طور پر اسرائیل نے درجنوں ایرانی ملٹری ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا فروری میں اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف شروع کی گئی اس مہم میں امریکہ کا کوئی کردار ہے یا نہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.