بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اسرائیل کے اپنے پانچ روزہ دورے کا آغاز اتوار کے روز یروشلم کے تالپیوٹ کے ایک قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کے دوران اس خطے میں اپنی جانیں دینے والے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔
جے شنکر نے وزیٹر بک میں لکھا 'مجھے بھارت کے بہادر بیٹوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران خطے میں بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرکے اپنے آپ کو اور اپنی مادر وطن کو قابل فخر بنایا۔'
دراصل جے شنکر بطور وزیر خارجہ اسرائیل کے پہلے دورے پر آئے ہیں۔ انہوں نے تالپیوٹ قبرستان میں چادر چڑھائی۔ جہاں پر تقریباً 900 بھارتی فوجی یروشلم، راملے اور اسرائیل کے حیفا میں دفن ہیں۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا "یروشلم میں اپنے پہلے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر تالپیوٹ میں مدفون بہادر بھارتی فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران عظیم قربانی دی۔
ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر نور گیلون نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر خارجہ کا دورہ تالی پیوٹ قبرستان بھارت اور اسرائیل کو جوڑنے والا ایک اہم عنصر ہے۔
اس کے بعد وزیر خارجہ نے اسرائیل میں بھارتی نژاد یہودی کمیونٹی سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے تعلقات میں ان کی شراکت کی تعریف کی۔
انہوں نے اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ اسرائیل میں بھارتی نژاد یہودی برادری آنے والے برسوں میں دونوں ممالک کو قریب لائے گی۔
انہوں نے بھارتی نژاد یہودی کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کے بعد ٹویٹ کیا 'اسرائیل میں بھارتی نژاد یہودی کمیونٹی سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ میں بھارت اسرائیل تعلقات میں ان کی شراکت کی تعریف کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ آنے والے برسوں میں ہمیں قریب لائیں گے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایک بھارتی نژاد اسکالر پروفیسر شاول سپیر کی 'بامبے/ممبئی: سٹی ہیریٹیج واک' کے نام سے ایک کتاب کا بھی اجرا کیا ۔ شال سپیر یروشلم کی معروف عبرانی یونیورسٹی میں پروفیسر ہیں۔
جے شنکر نے ٹویٹ کیا 'ڈاکٹر شاول سپیر کی کتاب 'بامبے ممبئی: سٹی ہیریٹیج واک' کی ایک کتاب حاصل کرنے کے بعد کافی خوشی ہوئی۔
واضح رہے کہ ایس جے شنکر اپنے اسرائیل دورے کے دوران ، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ ، وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ سے ملاقات کریں گے۔ وہ اسرائیل کے معروف ماہرین تعلیم اور صنعت کاروں سے بھی ملاقات کریں گے۔