ETV Bharat / international

Sindh announces pay cuts for govt employees not wearing masks: پاکستان کے سندھ میں ماسک نہ لگانے والے افسران کی تنخواہ کاٹی جائے گی - ماسک نہ لگانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹی جائیگی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان میں کووڈ 19 کی Coronavirus in Pakistan پانچویں لہر کے درمیان وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر کو صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تعلیم کے شعبے، عوامی تقریبات، شادی کی تقریبات، انڈور/آؤٹ ڈور کھانے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر توجہ دینے کے ساتھ نان فارماسیوٹیکل مداخلت (این پی آئی) کے نئے سیٹ اپ پر غور کیا جائے گا۔

کووڈ 19
کووڈ 19
author img

By

Published : Jan 17, 2022, 10:42 AM IST

پاکستان کے صوبہ سندھ کی حکومت نے ماسک نہ پہننے والے افسران اور ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ میں کٹوتی کرنے کی Sindh Announces Pay cuts For govt Employees who Refuse to Wearing Maskہدایات جاری کی ہیں۔

اطلاع کے مطابق یہ ہدایت صوبے میں کووڈ-19 کے مسلسل بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر جاری کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں کام کی جگہ پر ماسک نہ پہننے والے کسی بھی سرکاری اہلکار اور ملازم کی تنخواہ سے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے کووڈ-19 کے کیسز میں مسلسل اضافے کے باوجود تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین ماہ کی کم ترین سطح پر

دریں اثنا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان میں کووڈ 19 کی پانچویں لہر کے درمیان وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پیر کو صوبائی وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس میں تعلیم کے شعبے، عوامی تقریبات، شادی کی تقریبات، انڈور/آؤٹ ڈور کھانے اور ٹرانسپورٹ کے شعبے پر توجہ دینے کے ساتھ نان فارماسیوٹیکل مداخلت (این پی آئی) کے نئے سیٹ اپ پر غور کیا جائے گا۔ این سی او سی نے گھریلو پروازوں پر کھانے/ناشتے کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.