ETV Bharat / international

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ پر زبردست احتجاج

جب مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے تو اسرائیلی پولیس نے مظاہرین سے ہاتھا پائی۔

Hundreds protest outside Israeli leaders Jerusalem home
اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر زبردست احتجاج
author img

By

Published : Nov 30, 2020, 2:34 PM IST

یروشلم میں واقع اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کی رہائش گاہ کے قریب کئی ہزار مظاہرین نے وزیراعظم کے استعفیٰ کے سلسلے میں زبردست احتجاج کیا۔

ویڈیو

جب مظاہرین وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوئے اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے لگے تو اسرائیلی پولیس نے مظاہرین سے ہاتھا پائی۔

  • 'طاقت کا ناروا استعمال'

مظاہرین کے مطابق 'کسی بھی طرح احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، لیکن اس مظاہرہ کے دوران پولیس نے اپنی طاقت کا ناروا استعمال کر کے ظلم و زیادتی کی ہے'۔

Hundreds protest outside Israeli leaders Jerusalem home
پولیس نے کئی مظاہرین کو حراست میں لیا

پولیس نے کم سے کم چار مظاہرین کو حراست میں لیا تھا، جن میں سے کئی کو پیچھے ڈھکیل دیا گیا جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بنیامن نتن یاہو کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے کیونکہ ان پر بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمات چل رہے ہیں'۔

مظاہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 'عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بحران کے ضمن میں ملک میں صحیح طور پر اور بروقت اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں'۔

  • مسلسل مظاہروں کی وجہ:

اطلاع کے مطابق اسرائیل کی معیشت زوال کا شکار ہے، جس کی وجہ سے سیکڑوں اسرائیلی ملازمت سے محروم ہیں۔

احتجاج میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ 'بنیامن نیتن یاہو کو عہدہ چھوڑ دینا چاہئے'۔،

گذشتہ تقریبا پانچ ماہ سے بدعنوانی کا سامنا کر رہے نتن یاہو کے خلاف مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں۔

ان مظاہروں میں وزیراعظم پر بدعنوانی سے قطع نظر کورونا وائرس کو روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا۔ تمام مظاہروں نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.