ETV Bharat / international

اسرائیلی جیل سے فلسطینی کے فرار ہونے پر غزہ میں مٹھائی تقسیم - Zubeidi was a leader in the Al Aqsa Martyrs Brigade

فلسطینی پریزنرز کلب، جو کہ سابق اور موجودہ دونوں قیدیوں کی نمائندگی کرتا ہے، نے فرار قیدیوں کی عمر 26 سے 49 سال کے درمیان بتائی ہے، ان میں سے چار قیدی عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے۔

Hamas praises Palestinians' escape from Israeli prison

author img

By

Published : Sep 6, 2021, 6:34 PM IST

فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے حامیوں نے اسرائیل کے ایک ہائی سکیورٹی مرکز سے چھ فلسطینی قیدیوں کے فرار ہونے پر پیر کے روز غزہ شہر میں مٹھائی تقسیم کی۔ اسرائیلی فورسز نے بریک آؤٹ کے بعد شمالی اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی ہے۔ اسرائیلی عہدیداروں نے بتایا کہ انہوں نے سڑکوں پر بیریکیٹس لگائے ہیں اور علاقے میں گشت کر رہے ہیں۔

اسرائیلی جیل سے فلسطینی کے فرار ہونے پر غزہ میں مٹھائی تقسیم

اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے یہ بھی کہا کہ 400 قیدیوں کو بھاگنے کی کوششوں کے خلاف حفاظتی اقدام کے طور پر انہیں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ریڈیو نے کہا کہ قیدی گلبوہ جیل سے ایک سرنگ کے ذریعے فرار ہوئے، جسے اسرائیل کی سب سے محفوظ جیل میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

مبینہ طور پر ان افراد کو کچھ بیرونی مدد ملنے کا امکان ہے، جس سے وہ سرنگ کے سہارے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ فرار ہونے والے افراد جنین کی طرف گئے ہوں گے، جہاں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ فلسطینی اتھارٹی کا بہت کم کنٹرول ہے اور یہیں حالیہ ہفتوں میں عسکریت پسندوں کا اسرائیلی فورسز کے ساتھ کھل کر مقابلہ ہوا ہے۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹر پیر کی صبح جنین کے اوپر اڑتے ہوئے دیکھے گئے۔ فلسطینی پریزنرز کلب، جو کہ سابق اور موجودہ دونوں قیدیوں کی نمائندگی کرتا ہے، نے فرار قیدیوں کی عمر 26 سے 49 سال کے درمیان بتائی۔

ان میں 46 سالہ زکریا زبیدی شامل ہیں جو 2019 سے حراست میں تھے۔ زبیدی 20 سال قبل فلسطین کی دوسری بغاوت کے دوران تحریک فتح سے وابستہ الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے رہنما تھے۔ قیدیوں کے گروپ نے بتایا کہ ان میں سے چار قیدی عمر قید کی سزا بھگت رہے تھے۔

فلسطینی عسکریت پسند گروپوں نے بریک آؤٹ کی تعریف کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیل سے چھ فلسطینی قیدی فرار

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے غزہ میں کہا کہ "ہمارے بہت سے بہادر قیدیوں کے ذریعے اس جیل کو توڑنے کی صلاحیت، آزادی چھیننے کی صلاحیت، بہادر قیدیوں کے عزم کی فتح ہے جو فلسطینی عوام اور مزاحمت کے رول ماڈل ہیں۔ اور یہ پورے صیہونی فوجی اور سیکورٹی نظام پر فتح ہے، جس نے کئی سالوں سے ان قیدیوں کو اذیتیں دی ہیں۔ یہ عظیم فتح اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہم اپنی آزادی اور اپنے قیدیوں اور باقی فلسطینی عوام کی آزادی کے حق میں اسرائیلی قبضے کے خلاف ہر طرح کی کاروائی کر سکتے ہیں۔''

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.