ETV Bharat / international

فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد حماس نے انتقام کا اعلان کیا - مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اتوار کے روز مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں سے کہا کہ وہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد اب طاقت سے اس کا جواب دیں گے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم
حماس کے ترجمان فوزی برہوم
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 5:35 PM IST

Updated : Sep 26, 2021, 6:08 PM IST

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چار فلسطینی جوان ہلاک جبکہ پانچ شہری زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے فلسطینیوں سے ’خون کے بدلے خون‘ سے بربریت کا جواب دینے کی اپیل کی۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ ’یہ ظلم مغربی کنارے اور یروشلم میں ہتھیار رکھنے والے ہرشخص کو دعوت دیتا ہے کہ وہ اپنے ہتھیار کو اسرائیلی قبضے، صیہونی فوجیوں اور عصمت دری کرنے والوں کے خلاف استعمال کریں تاکہ شہدا کے خون کا بدلہ لیا جاسکے‘۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں گرفتاری کے ایک بڑے آپریشن کے دوران 4 فلسطینی مارے گئے۔ یہ حالیہ ہفتوں میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی عسکریت پسندوں کے درمیان سب سے مہلک تشدد تھا۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ایک فلسطینی کو شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور تین دیگر یروشلم کے شمال میں بدو میں مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں 4 فلسطینی جان بحق

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک افسر اور سپاہی جنین کے قریب برکین میں گرفتاری کے دوران شدید زخمی ہوئے اور انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا اور کئی دہائیوں سے درجنوں بستیاں قائم کی ہیں جہاں تقریبا 5 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔

فلسطینی مغربی کنارے کو اپنی مستقبل کی ریاست کا حصہ سمجھتے ہیں اور بستیوں کو تنازعہ کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

Last Updated : Sep 26, 2021, 6:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.