'گوٹریس نے جمعہ کو کہا کہ 'ادلب میں جاری تشدد کے تباہ کن نتائج ہو سکتے ہیں، لہذا یہ جنگ فوری روک دینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ 'ہم تباہ کن نتائج کے ساتھ مسلسل ایک اور سنگین ٹکراؤ کے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ تشدد اور مصائب وآلام کےدائرے کو توڑنا ضروری ہے۔ طویل عرصہ سے مصائب جھیل رہے شام کے لوگوں کے لئے انسان ساختہ یہ خواب ختم ہونا چاہیے۔اسے اب روکنا ہوگا'۔
انہوں نے بین الاقوامی عطیہ دہندگان سے حال ہی میں تشدد کی وجہ سے بے گھر ہوئے شام کے تقریبا نو لاکھ لوگوں (اس میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں) کی مدد کے لئے 50 کروڑ ڈالر اضافی رقم مہیا کرانے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ 'شام کی شمال مشرقی ریاست کے تقریبا 20.80 لاکھ لوگوں کو انسانی امداد مہیا کرائے جانے کی ضرورت ہے۔'