ETV Bharat / international

غزہ میں خراب موسم نے زیتون کی فصل کو نقصان پہنچایا

ماہرین کے مطابق فصل کے تیار ہونے کے دوران درجہ حرارت غیر معمولی حد تک زیادہ تھی۔ مشرقی غزہ شہر میں زیتون کے تیل نکالنے کے ایک کارخانے میں 10 پریسنگ مشینوں میں سے صرف ایک ہی چل رہی ہے۔

Gazans blame weather for poor olive harvest

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 2:15 PM IST

غزہ کی پٹی میں فلسطینی کسان اس سال موسم میں زیتون کی فصل سے غیر مطمئن ہیں۔

غزہ میں خراب موسم نے زیتون کی فصل کو نقصان پہنچایا

ان کا کہنا ہے کہ پیداوار اوسط کی ایک چوتھائی سے تھوڑی زیادہ ہی ہوئی ہے۔

اس کے لئے کسانوں اور زراعت کے ماہرین نے موسمی حالات کو ذمہ دار ٹھہرایا۔

ان کا کہنا ہے کہ فصل کے تیار ہونے کے دوران درجہ حرارت غیر معمولی حد تک زیادہ تھی۔

غزہ میں زراعت کی وزارت میں زراعت انجینئر ادھم باسیونی کا کہنا ہے کہ "بدقسمتی سے موسم سرما کے دوران موسمی حالات کے عدم استحکام اور پھولوں کی تفریق پر ان کے منفی اثرات کے نتیجے میں پیداوار میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہم پیداوار میں 65 فیصد سے زائد کی کمی درج کر رہے ہیں۔ دوسرے لفظوں میں دستیاب پیداوار غزہ کی 35 فیصد ضروریات کو ہی پورا کرسکتی ہے۔

غزہ کی پٹی میں تقریباً 40 مربع کلومیٹر میں زیتون کے باغات ہیں۔

زیتون کی تیار فصل کی کٹائی کے دوران 25 روز کی مدت فلسطینی انکلیو میں سینکڑوں افراد کو مختصر مدت کے لیے روزگار فراہم کرتا ہے، جہاں بے روزگاری 50 فیصد کے قریب ہے۔

مشرقی غزہ شہر میں زیتون کے تیل نکالنے کے ایک کارخانے میں 10 پریسنگ مشینوں میں سے صرف ایک ہی چل رہی ہے۔

زیتون کے تیل نکالنے کے ایک کارخانے کے مالک عبداللہ عودہ کا کہنا ہے کہ "یہ پچھلے موسموں کے مقابلے میں ایک کمزور موسم ہے۔ یہ زیتون کے تیل نکالنے والے پودوں پر منفی اثر ڈالتا ہے، جو اس موسم کی تیاری کے لیے سال بھر دیکھ بھال کرتے ہیں جو تقریباً 20 یا 25 دنوں کے لیے لوگوں کو روزگارہ فراہم کرتا ہے۔ دوسری طرف مزدوروں کے لیے کم ملازمتیں ہوں گی کیونکہ موسم خراب ہے۔"

اچار زیتون اور زیتون کا تیل فلسطینی کھانوں میں بنیادی خوراک ہیں اور ہمیشہ ہر گھر میں یہ موجود رہتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غزہ اسرائیلی قبضے والے مغربی کنارے یا بیرون ملک سے زیادہ زیتون درآمد کرے گا تاکہ قلت کو پورا کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے سے غزہ میں اناج کا بحران

غزہ 14 سالوں سے اسرائیلی مصری ناکہ بندی کا شکار ہے۔

اس کے فائٹر حماس کے حکمران اسرائیل کے ساتھ چار تباہ کن جنگیں لڑ چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.