ETV Bharat / international

مئی کے بعد مصر میں پہلی بار متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے کم - مئی کے بعد مصر میں پہلی بار متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے کم

مصر میں مئی کے آخر سے اب تک پہلی بار متاثرہ معاملوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوگئی ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 5:21 PM IST

مصر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وبا کے 969 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں جو مئی کے آخر سے اب تک کی سب سے کم روزانہ کی تعداد ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان خالد مجاہد نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 969 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ملک میں مئی کے آخر سے اب تک پہلی بار متاثرہ معاملوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 79 لوگوں کی اس بیماری سے موت ہوگئی ہے۔

وزارت کی پیر کی رپورٹ میں 1218 نئے معاملےسامنے آئے اور63 افراد ہلاک ہوئے۔ مسٹر مجاہد نے بتایا کہ ملک میں متاثرہ کورونا کی تعداد 76222 ہے، جن میں سے 21238 افراد کو صحت یابی کے بعد اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ 3422 افراد اس مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

مصری حکام نے جون میں کورونا وائرس کے کرفیو کو ہٹا دیا اور صارفین اور حفاظتی احتیاطی تدابیر کی ایک محدود تعداد کو اپناتے ہوئے ریستوران ، فلم تھیئٹرز اور جم خانوں کو دوبارہ کام کرنے کی اجازت دی۔

مصر نے یکم جولائی سے ملکی اور غیر ملکی ہوائی سفر دوبارہ شروع کیا ہے ، لیکن پارکس اور ساحل ابھی بھی بند ہیں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

مصرEgypt
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.