سعودی عرب میں سپریم کورٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ بدھ کو عید کا چاند دیکھا گیا۔ وہاں بروز جمعرات 13 مئی عید منائی جائے گی۔ اس سے قبل منگل کی شام عید الفطرکا چاند دکھائی دینے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
قبل ازیں غیر سرکاری طور پر مملکت کے مختلف علاقوں میں منگل کی شام عید الفطر کا چاند دکھائی نہ دینے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں چاند دیکھنے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر اعلان کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں چاند دیکھنے کے لیے مملکت کے مختلف علاقوں میں لوگ بلند مقامات پر جاتے ہیں اور چاند دکھائی دینے کی صورت میں اپنی گواہی سپریم کورٹ میں ریکارڈ کراتے ہیں۔