ETV Bharat / international

احمد ابوالغیط عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری مقرر

عرب وزرائے خارجہ نے بدھ کے روز تجربہ کار مصری سفارت کار کو دوبارہ قاہرہ میں واقع عرب لیگ کا سیکریٹری جنرل مقرر کیا ہے۔

egyptian diplomat ahmed aboul gheit reelected as arab league chief
احمد ابوالغیط عرب لیگ کے جنرل سیکریٹری مقرر
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 11:39 AM IST

مصر میں عرب لیگ کے ممالک کے وزرائے خارجہ نے احمد ابوالغیط کو عرب لیگ کا نیا جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ مصری میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے۔

نیوز ایجنسی مینا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر مصر کی نامزدگی کی حمایت کی ہے۔

یہ فیصلہ 155 ویں لیگ سمٹ کے افتتاحی سیزن سے پہلے لیا گیا ہے۔

egyptian diplomat ahmed aboul gheit reelected as arab league chief
عرب لیگ کا اجلاس

احمد ابوالغیط سنہ 1945 سے قائم عرب لیگ میں آٹھویں جنرل سیکریٹری ہیں۔ مارچ سنہ 2016 میں سیکریٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی پہلی تقرری سے قبل، وہ اقوام متحدہ میں مصر کے سفیر اور وزیر خارجہ جیسے اعلی سفارتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سینیٹ انتخابات: عمران خان کی پارٹی کو سبقت

بات چیت کے دوران احمد ابوالغیط نے اپنی نئی پانچ سالہ میعاد کے دوران اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے پیشرفت کرنے میں خوشی کا اظہار کیا۔

جنوری میں مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے اعلان کیا تھا کہ قاہرہ ابوالغیط کو دوسری مدت کے لیے 22 رکنی بلاک کے سربراہ کے طور پر نامزد کرے گا۔

78 سالہ احمد ابوالغیط کو اس عہدے کے لیے دوبارہ نامزد کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ یہ ایک طویل عرصے سے جاری پروٹوکول ہے کہ عرب لیگ کے میزبان کے طور پر مصر روایتی طور پر لیگ کے سربراہ کو نامزد کرتا ہے۔

احمد ابوالغیط عرب دنیا میں بڑے اثرات کے حامل دو علاقائی طاقتوں ترکی اور ایران کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.