حسین مصر کے رہنے والے ہیں اور دسمبر 2016 سے قید میں ہیں۔ ان پر سرکاری اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے اور بد نظمی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ جھوٹی خبریں شائع کرنے کے الزام ہیں ، حالانکہ انہوں نے (مسٹر حسین) اور الجزیرہ میڈیا نیٹ ورک نے اس کی تردید کی ہے۔
مسٹر حسین ذاتی دورے پر جب 2016 میں مصر آئے تھے ، تو انہیں گرفتار کر لیا گیا اوراس وقت کے بعد سے وہ 1300 دن سے زائد دن جیل میں گزار چکے ہیں۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع الجزیرہ نیوز چینل مسٹر حسین کی رہائی کے لئے دنیا بھر میں مہم چلا رہا ہے۔
مصر کی ایک عدالت نے مسٹر حسین کی رہائی کا حکم دیا تھا ، جسے سرکاری وکیل نے خارج کردیا تھا اور غیر متعینہ الزامات کے لئے نئی جانچ شروع کر کے انہیں ( حسین) دوبارہ جیل بھیج دیا تھا ۔
الجزیرہ نے مسٹر حسین کی قید کو مصر کے تعزیراتی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔ مصر میں کسی جرم کی تفتیش کے لئے کسی کو بھی زیادہ سے زیادہ 620 دن تک حراست میں رکھنے کا التزام ہے۔