شفق نیوز ایجنسی نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔ خبر رساں ادارے نے اتوار کی صبح کے اوقات میں سات پولیس افسران کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔
آئی ایس کے عسکریت پسندوں نے تال السطیح گاؤں میں وفاقی پولیس کی 19 ویں بریگیڈ کی دوسری رجمنٹ پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے 29 اگست کو عراقی صدر برہم صالح کو یقین دلایاتھا کہ آئی ایس کے خلاف مہم ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ اس وقت عراق میں 2500 امریکی فوجی مقامی فورسز کی مدد کر رہے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کے گروہ کا مقابلہ کیا جاسکے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں خودکش دھماکہ، تین افراد جاں بحق، 20 زخمی
دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے جولائی میں کہا تھا کہ عراق میں امریکی جنگی مشن 2021 کے اختتام تک ختم ہو جائے گا اور توقع ہے کہ امریکہ اس وقت تک آئی ایس کا مقابلہ کرنے کے لیے عراقی افواج کو تربیت اور مدد فراہم کرے گا۔
یو این آئی