خلیجی ممالک میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ایران میں اس وبا کے 2685 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 309437 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے کہا کہ کورونا سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں 208 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے ہلاک شدگان کی تعداد 17190 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 268102 مریضوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
دوسری جانب سعودی عرب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 357 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 278835 ہوگئی ہے جبکہ اسی عرصہ میں 30 اموات کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2917 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ 2533 مریضوں کی شفایابی کے ساتھ مجموعی تعداد 240081 ہوگئی ہے