اسرائیل میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ وہیں اس مہلک وباء سے مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
دراصل اسرائیل نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 41 اموات کی اطلاع دی ہے، جس سے اس وبا سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 2،021 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 'اسی عرصہ کے دوران متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 294،031 ہوگئی ہے جس میں 3،538 نئے کیسز ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: معاشیات کا نوبل انعام، دو امریکی ماہرین کے نام
دوسری جانب شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10،023 سے بڑھ کر 238،681 ہو چکی ہے جبکہ اس ملک میں فعال کیسز کم ہوکر 53،327 رہ گئے ہیں۔