ETV Bharat / international

سوڈان: مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد پر اختلاف - Sudan Militry

سوڈان میں جاری احتجاج اور کریک ڈاؤن کے دوران ہلاکتوں پر حکام اور ڈاکٹرز کے بیان میں تضاد پیدا ہوگیا۔

سوڈان: مظاہرین کی ہلاکتوں کی تعداد پر تضاد
author img

By

Published : Jun 7, 2019, 10:43 AM IST

گذشتہ دنوں ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تاہم سوڈانی حکام نے اس تعداد کو غلط قرار دیا اور کہا کہ 'درجنوں افراد ہی ہلاک ہوئے مگر ان کی تعداد 100 نہیں ہے'۔

سوڈان کے وزیر صحت سلیمان عبد الجبار نے کہا کہ صرف 52 افراد ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ 3 دن کے دوران 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سوڈانی ڈاکٹروں کی سینٹرل کمیٹی کا کہنا ہے کہ نیل کے علاقے سے 40 مزید لاشیں لائی گئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 108 ہوگئی ہے۔ جبکہ سوڈانی وزیر صحت کے مطابق، نیل سے محض 2 لاشیں ہی برآمد کی گئیں ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے معاملے میں سوڈان میں مظاہرے جاری ہیں۔

رواں برس اپریل میں سوڈان کے سابق صدر عمر البشیر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا، جس کے بعد سے اقتدار عبوری فوجی کونسل کے ہاتھ میں ہے اور مظاہرین سویلین حکومت کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر ہیں۔

عید الفطر کے دوسرے دن علاقے میں چند دکانیں اور ریسٹورانٹ کھل گئے ہیں تاہم دارالحکومت میں اب بھی کشیدگی موجود ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.