ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں کورونا کے 3288 نئے معاملات کی تصدیق - بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن

پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3288 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔

Confirmation of 3288 new cases of Corona in Bangladesh
بنگلہ دیش میں کورونا کے 3288 نئے معاملات کی تصدیق
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 8:00 PM IST

بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 3288 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,59,679 ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ مذکورہ مدت کے دوران کورونا سے متاثرہ 29 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 2000کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بنگلہ دیش میں کورونا انفیکشن اور اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بالترتیب 159,679 اور 1997 ہوگئی ہے۔

ہیلتھ سروسز ڈائرکٹوریٹ کی ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پروفیسر نسیم سلطانہ نے سنیچر کو اپنے باقاعدہ بلیٹن میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 14,727 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ ملک میں اب تک مجموعی طورپر 8,32,074 نمونے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ ملک میں گزشتہ روز 2637 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ اب تک 70,721 کورونا سے متاثرہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.