ETV Bharat / international

لیبیا: خانہ جنگی کی صورتحال مزید ابتر - لیبیا کی خانہ جنگی

لیبیا کی قومی فوج کے سینئر عہدے دار میجر جنرل خالد المحجوب کا کہنا ہے کہ ان کی فوجیں طرابلس سے تقریبا چار کلو میٹر کی دوری پر موجود ہیں اور فوج نے شہر کا محاصرہ بھی کر لیا ہے۔

لیبیا: خانہ جنگی کی صورتحال مزید ابتر
لیبیا: خانہ جنگی کی صورتحال مزید ابتر
author img

By

Published : Jan 2, 2020, 8:23 PM IST

افریقی ملک لیبیا میں خانہ جنگی کی صورتحال مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔ نیوز رپورٹ کے مطابق خلیفہ حفتر کی فوج نے گذشتہ روز دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں واقع ابو سلیم علاقے کی جانب پیش قدمی کی ہے۔

ویڈیو

اس سے قبل طرابلس کے جنوب میں واقع دوسرے علاقے الہضبہ میں بھی شدید تصادم کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ ساتھ ہی کچھ دنوں قبل خلیفہ ہفتر کی فوج کا دعوی تھا کہ انہوں نے طرابلس ائیرپورٹ کے راستے اور النقلیہ کے تزویراتی کیمپ پر قبضہ کر لیا ہے۔

لیبیا کی قومی فوج کے سینئر عہدے دار میجر جنرل خالد المحجوب کا کہنا ہے کہ ان کی فوجیں طرابلس سے تقریبا چار کلو میٹر کی دوری پر موجود ہیں اور فوج نے شہر کا محاصرہ بھی کر لیا ہے۔

وہیں لیبیائی فوج کے ترجمان احمد المسماری کا دعوی ہے کہ ایلیٹ فوج طرابلس کے مرکزی علاقوں میں معرکہ آرائی کے لیے داخل ہونے کی تیاری کر رہی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.