شام کے حزب اختلاف کے ایک کارکن نے بتایا کہ اتوار کو رات میں یہ کار دھماکہ رائی شہر کے شمال میں کیا گیا جس میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
اس معاملے میں شام میں کام کررہی برطانیہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ رائی شہر کے ایک اسپتال کے قریب کیا گیا ہے جس میں آٹھ شہریوں کے ہلاک ہونے کے علاوہ سات افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اس حادثے کے بعد فوری طور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور متعدد ایمبولنس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔
واضح رہے کہ سیریا میں گزشتہ چند برسوں سے خانہ جنگی جاری ہے اور اس میں اب تک ہزاروں شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔