ETV Bharat / international

صومالیہ میں صدارتی محل کے نزدیک دھماکہ، 6 افراد زخمی - ترجمان محمد ابراہیم معلمو

گوروے آن لائن نیوز کے مطابق صدارتی محل کی طرف مرکزی سڑک پر سعید جنکشن کے نزدیک دھماکہ ہوا۔

Car bomb explodes
دھماکہ
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 9:37 PM IST

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے نزدیک سنیچر کو ایک طاقتور کار بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔

سرکاری ترجمان محمد ابراہیم معلمو نے یہ اطلاع دی۔

گوروے آن لائن نیوز کے مطابق صدارتی محل کی طرف مرکزی سڑک پر سعید جنکشن کے نزدیک دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہوا اور اس کے بعد فائرنگ کی گئی۔

سرکاری ترجمان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دابکا سیکورٹی چیک پوسٹ کے نزدیک رکنے کے حکم کو نظرانداز کرنے پر سازشیوں کو سیدکار جنکشن کے نزدیک خودکش حملے کو انجام دینے کے منصوبے کو ناکام بنادیا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں اب خواتین بھی فوج میں شامل ہوں گی

ترجمان معلمو نے حملہ آور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ "سیکیورٹی فورسز نے دھماکے سے پہلے ہی کار پر فائرنگ کردی۔ نقصان کو کم کیا گیا۔ جس میں چھ افراد زخمی ہوئے۔‘‘

مقامی میڈیا کے مطابق کم از کم سات افراد زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.