ETV Bharat / international

برٹش ایئرویز کی سات دن تک پروازیں معطل

برٹش ایئرویز نے ہفتہ کو قاہرہ کے لیے سات دن تک اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 21, 2019, 7:27 PM IST

برٹش ایئر ویز کی قاہرہ کے لیے سات دن تک پروازیں معطل

یہ اعلان ویب سائٹ کے ذریعے کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ احتیاط کے طور پر لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سلسلے میں کوئی دیگر اطلاع نہیں دی گئی ہے۔

تاہم برطانیہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ میں شہریوں کے لیے ’ٹریول ایڈوائزری‘جاری کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنے شہریوں سے شمالی سینائی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز پر ہوئے دہشت گردانہ حملے کی وجہ سے وہاں کا سفر نہ کرنے کی صلاح دی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ’’مصر میں دہشت گردانہ حملہ کے خدشات ہیں جس میں شمالی سینائی انتہائی حساس ہے اور پورے ملک میں دہشت گردانہ حملے کا خطرہ برقرار ہے‘‘۔

وزارت خارجہ نے اپنے شہریوں سے مصر نہیں جانے اور وہاں رہنے کے دوران احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے شہریوں سے گنجان والی جگہوں پر نہیں جانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں تقریبا چار لاکھ 15 ہزار برطانوی شہریوں نے مصر کا سفر کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.